شباب ملی کے درجنوں کارکن پولیس گردی کیخلاف وکلاء کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے

منگل 26 مئی 2015 14:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) شباب ملی کے درجنوں کارکن ڈسکہ میں ہونیوالی پولیس گردی کیخلاف وکلاء کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں شباب ملی کے کارکنوں نے فیصل چوک میں عین اس وقت وکلاء کی حمایت میں مظاہرہ کیا جب وکلاء کی کثیر تعداد فیصل چوک میں سانحہ ڈسکہ کیخلاف مظاہرہ کر رہی تھی۔ شباب ملی کے کارکنوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس گردی کیخلاف اور وکلاء کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے بعد شباب ملی کے کارکن پرامن منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :