وزیراعظم آزاد کشمیر سے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی ملاقات

منگل 26 مئی 2015 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے سمیت آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور وفاقی وزیر احسن اقبال کے درمیان ملاقات ہوئی ہے اس موقع پر وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے وفاقی وزیر کو اقتصادی راہداری منصوبے میں کشمیر کو بھی فوکس کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت آزاد کشمیر کو حصہ دیا جائے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے وفاقی وزیر سے ترقیاتی بجٹ میں اصافے اور ترقیاتی منصوبہ جات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کو پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے میں آزاد کشمیر کو نمایاں حصہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو دیگر صوبوں کی طرح آزاد کشمیر کی ترقی بھی اتنی عزیز ہے پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے سے آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے چاروں صوبے ترقی کریں گے