ایل این جی ٹرمینل تعمیر

کامیاب بولی دھندہ کی جانب سے دیا گیا بنک سرٹیفیکیٹ جعلی نکلا

منگل 26 مئی 2015 14:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے لئے کامیاب بولی دھندہ کی جانب سے دیا گیا بنک سرٹیفیکیٹ جعلی نکلا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے لئے کامیاب بولی دھندہ اکبر ایسوسی ایشن کی جانب سے 19 جنوری کو داخل کیا جانے والا بنک سرٹیفیکیٹ جعلی تھا اس کمپنی نے 400 ملین ڈالر لاگت کی بولی جیتی تھی اور یہ سرٹیفیکیٹ برج بنک سے تھا ۔

قبل ازیں 14 مئی کو سوئی سدرن گیس کمپنی نے برج بنک کو خط بھیجا تگھا کہ وہ سٹرٹیفیکیٹ کی تصدیق کروائیں اور اس کی بھی توثیق کریں کہ سرٹیفیکیٹ بنک نے ہی بھیجا تھا تاہم اگلے روز بنک انتظامیہ نے اپنے جواب میں اس بات سے انکار کیا تھا کہ برج بنک کی کسی شاخ نے سرٹیفیکیٹ جاری کیا تھا دریں اثناء سوئی سدرن گیس کمپنی کے چیئرمین بورڈ نے کہا تھا کہ اس معاملہ کا فیصلہ عدالت کرے گی ۔