برطانوی وزیراعظم سے یورپی کمیشن کے صدر کی ملاقات،برطانیہ کی یورپی یونین میں شمولیت پر تبادلہ خیال

منگل 26 مئی 2015 14:36

لندن ۔ 26مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ نے ملاقات کی جس کا مقصد برطانیہ کو یورپی یونین کا رکن بنانے کیلئے اس کے ساتھ تنظیم کی اصلاحات بارے بات چیت کرنا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بات چیت کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ برطانیہ 2017ء تک ملک گیر ریفرنڈم کے ذریعے تنظیم میں شمولیت کا فیصلہ کرے جس پر ڈیوڈ کیمرون نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈیوڈ کیمرون نے واضح کیا برطانوی عوام یورپی یونین کی جون کی توں صورتحال سے خوش نہیں اور وہ اس میں کچھ اصلاحات چاہتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے ان مسائل کے حل کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تسلیم کہ اس مسئلے کے حل کیلئے دیگر یورپی رہنماؤں سے بات چیت کی بھی ضرورت ہوگی۔ ادھر ڈیوڈ کیمرون جمعرات اور جمعہ کو ڈنمارک، نیدر لیڈ، فرانس، پولینڈ اور جرمنی کا دورہ کر کے اصلاحات کے حوالے سے ان کی حمایت طلب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :