اوتھل میں ایف آئی اے کی کارروائی،لاکھوں روپے کا ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

منگل 26 مئی 2015 14:28

حب۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)اوتھل کے علاقے میں ایف آئی اے نے کارروائی کرکے لاکھوں روپے کا ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔گاڑیوں کو قبضے میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کردیاگیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کو اوتھل کے علاقے میں ایف آئی اے انچارج نے ڈیز ل مافیا کے خلاف کارروائی کرکے لاکھوں روپے کا ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکرلینڈ کروزر گاڑیاں اپنی قبضے میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کردیں ۔