بارکھان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،ایک شخص زخمی ہوگیا،لیویز فورس

منگل 26 مئی 2015 14:28

بارکھان۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) بارکھان کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔لیویز کے مطابق منگل کوبارکھان کے علاقے پیر شاہ محمود کے قریب اچانک بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویز اور سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :