سپریم کورٹ ، اے کے ڈوگر اور ججز کے درمیان دلچسپ مکا لمے با زی

ٹائی لگانا عیسائیوں کا طریقہ ہے،اے کے ڈوگر ٹائی سے آپ ناک بھی پونچھ سکتے ہیں ،جسٹس جواد

منگل 26 مئی 2015 14:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) سپریم کورٹ میں 18 اور 21 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران اے کے ڈوگر اور ججز کے درمیان بعض دلچسپ مکالمے ہوئے ہیں ۔اے کے ڈوگر کی اس بات پر کہ ججز کے تقرر کا موجودہ طریقہ غیر اسلامی ہے تو اس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ججز کے لئے اشتہار چھپوانا ، امتحانات لینا کون سا اسلامی ہے ۔

(جاری ہے)

اے کے ڈوگر نے کہا کہ ٹائی لگانا عیسائیوں کا طریقہ ہے تو اس پر جسٹس جواد نے کہا کہ ٹائی کے فائدے بھی ہیں ہمارے ایک استاد کہتے تھے کہ ٹائی سے آپ ناک بھی پونچھ سکتے ہیں ۔ اسلام میں وکیل کا کہیں تذکرہ موجود نہیں یہ مکالمے منگل کے روز چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 17 رکنی فل کورٹ کے روبرو ہوئے ہیں ۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ ججز کی تنخواہوں میں اضافہ ، کاروں میں سفر کرنا ججز کے تقرر میں نہیں آتا ۔

متعلقہ عنوان :