ڈسکہ واقعے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کو مسترد کرتے ہیں،عاصمہ جہانگیر

منگل 26 مئی 2015 14:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) سابق صدر سپریم کورٹ بار اور ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ڈسکہ واقعے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کو مسترد کرتے ہیں ۔ حکومت روز جوڈیشل کمیشن بنا لیتی ہے واقعے کی تحقیقات کے لئے سول سوسائٹی پر مشتمل کمیشن بنایا جائے ۔ عدالتیں بروقت انصاف فراہم نہیں کر رہی ۔ ان خیالات کا اظہار عاصمہ جہانگیر نے منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ڈسکہ واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے جوڈیشل کمیشن کو مذاق بنا لیا ہے ہر روز جوڈیشل کمیشن بنا لیتی ہے جوڈیشل کمیشن کیا کرے گا ۔جب دن دیہاڑے دو وکلاء کو قتل کر دیا گیا ہے سب کے سامنے پولیس نے وکلاء پر گولیان چلائی ، لحاظ اس واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانا اور لمبی چوڑی تحقیقات کرنے کا کوئی جواز نہیں ہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور ڈسکہ واقعے کی تحقیقات کے لئے سول سوسائٹی پر مشتمل کمیشن بنایا جائے ۔ عاصمہ جہانگیر نے مزید کہا کہ عدالتوں کی طرف سے انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا حکومت اور عدلیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔