ناقص عذائیت سے نمٹنے کے لئے آئندہ بجٹ میں وسائل مختص کرنے کا فیصلہ

منگل 26 مئی 2015 14:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے آنے والے بجٹ میں ملک میں ناقص غذا کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے پی ایس ڈی پی میں وسائل مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے عالمی ادارہ خوراک کے ساتھ مل کر ملک میں ناقص غذا کی جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے نیوٹریشن ونگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بشیر اچکزئی نے کہا کہ ناقص غذائیت سے نمٹنا موجودہ حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے۔

تاہم انہون نے کہا کہ ناقص غذائیت سے نمٹنے کے لئے عالمی ڈونر ایجنسیاں کوشاں ہیں تاہم یہ تمام فنڈز وزارت صحت کو اعتماد میں لئے اور ان سے مشورہ کئے بغیر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء عالمی ادارہ خوراک کی کنٹری ڈائریکٹر لولاکاستروکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہر پانچ میں سے دو بچے لاغر و نحیف ہیں جو 44 فیصد کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ 32 فیصد انڈرویٹ ہیں جبکہ 15 فیصد ناقص غذائیت کا شکار ہیں

متعلقہ عنوان :