ڈسکہ ،وکلاء کی ہلاکت کے واقعے کیخلاف شہر میں سوگ ،مارکیٹیں سنسان ،ٹرانسپورٹ بند رہی

منگل 26 مئی 2015 14:03

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)ڈسکہ میں وکلاء کی ہلاکت کے واقعے کیخلاف شہر بھر میں سوگ رہا، مارکیٹیں سنسان اور ٹرانسپورٹ بند رہی ۔امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں بھی چھٹی رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ڈسکہ میں گزشتہ روز پولیس کے ہاتھوں وکلاء کی مبینہ ہلاکت کیخلاف شہر بھر میں سوگ کا سماں رہا،واقعہ کیخلاف تاجروں نے دکانیں اور کاروباری مراکز بند کردیئے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے تمام سکول بند رکھنے کی ہدایت کی ،ڈسکہ میں مقامی عدالتوں میں کارروائی مکمل طور پر بند رہی جس کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پولیس کو مختلف مقامات پر الرٹ رکھا گیا۔