ڈسکہ، مقتول تحصیل بار صدر رانا خالد عباس، ایڈووکیٹ عرفان چوہان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

منگل 26 مئی 2015 14:02

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ڈسکہ میں پولیس کے ہاتھوں مبینہ قتل ہونیوالے تحصیل بار کے صدر رانا خالد عباس اور ایڈووکیٹ عرفان چوہان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل بار کے صدر رانا خالد عباس کی نماز جنازہ ڈسکہ کے نواحی گاوٴں میں ادا کی گئی جس میں سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور،مقامی سیاستدانوں سمیت پنجاب بھر سے وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ایڈووکیٹ عرفان چوہان کی نماز جنازہ ڈسکہ کے نواحی گاوٴں میں ادا کی گئی،نماز جنازہ کے بعد مرحومین کو ان کے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :