ڈسکہ واقعے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، ججز، وکلاء کی کثیر تعداد میں شرکت

منگل 26 مئی 2015 14:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ڈسکہ واقعے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس انور کانسی ، دیگر ججز سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ڈسکہ میں جاں بحق ہونیوالے وکلاء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس انور کانسی نے کہا کہ ڈسکہ واقعہ نہایت افسوسناک ہے اس پر وکلاء کیساتھ کھڑے ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ،ڈسٹرکٹ بار،لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ اورماتحت عدالتوں میں وکلاء نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث متعدد مقدمات بغیرکسی کارروائی کے ملتوی کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :