خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، ایک لاکھ 11 ہزار 54 پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائینگے

دوہزار859 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیدیا گیا

منگل 26 مئی 2015 14:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کیلئے 1لاکھ 11ہزار54پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائینگے۔ دو ہزار 859پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ اسٹیشنزکی تفصیلات جاری کردی ہیں، صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 30مئی کوہوگا ، الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے میں 1لاکھ 11ہزار 54پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائینگے جن میں سے دوہزار859پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قراردے دیئے گئے ہیں، جبکہ 4ہزار 59پولنگ اسٹیشنزکو حساس قراردیا گیا ہے۔