حکومتی پالیسیوں سے کسان پریشان ہیں، گزشتہ سال کی فصلوں کا معاوضہ ابھی تک کسانوں کو نہیں ملا، مفاہمتی سیاست کا پارٹی کو نقصان جبکہ ملک کو فائدہ ہوا ،ہم صحیح اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کی میڈیا سے بات چیت

منگل 26 مئی 2015 13:58

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کسان پریشان ہیں، پچھلے سال کی فصلوں کا معاوضہ ابھی تک کسانوں کو نہیں ملا، مفاہمتی سیاست کا پارٹی کو نقصان جبکہ ملک کو فائدہ ہوا ،ہم صحیح اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔وہ منڈی بہاؤالدین میں ہونیوالے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں ٹانگیں کھینچنے کا عمل ہوتا تھا جو اب نہیں ہے ماضی میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی ٹانگیں کھینچی گئیں پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کے وژن کے مطابق مفاہمتی عمل لے کر چل رہے ہیں جس پر کارکن ہم سے ناراض ہیں۔مگر اب مفاہمتی عمل لوگوں کو سمجھ آنا شروع ہواچکا ہے اختلاف رائے کے ساتھ زندہ رہے گا ایک مہذب معاشرہ بن سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن اپنے ساتھ ہونے والی ق لیگ، ن لیگ اور مشرف دور کی زیاتیوں کی وجہ سے غصے نکالنے کا طریقہ ووٹ ہے۔ہم نے لوڈشیڈنگ، دہشت گردی کے خاتمہ وفاق اور صوبوں میں اختیارت کی تقسیم کے فارمولے کے بنائے تھے آج اس کے ثمرات قوم کے سامنے آ رہے ہیں۔ لاہور میں جنگلہ بس بننے سے لگتا ہے کہ پنجاب کے مسائل حل ہو گئے شہبار شریف کی پھرتیاں بہاولپور میں سولر پراجیکٹ سے100کی بجائے20میگا واٹ کی بجلی قوم کو مل رہی ہے۔قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ہمارا مخالف نہیں ہے بلکہ افتخار چوہدری ،سپریم کورٹ ، میمو سکینڈل اور کچھ میڈیا والے ہمارے مخالف تھے۔