سرتاج عزیز کویت میں او آئی سی وزراء خارجہ کے 24 ویں سیشن میں شرکت کیلئے کل روانہ ہوں گے

منگل 26 مئی 2015 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) قومی سلامتی اور خارجہ امور کے لئے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز کل بدھ کو کویت روانہ ہونگے جہاں وہ او آئی سی وزراء خارجہ کے 24 ویں سیشن میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس دو روزہ اجلاس میں دو روزہ اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متفقہ لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی اور مسلم ممالک کو درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا اس موقع پر یمن کی صورتحال خصوصی طور پر زیر بحث آئے گی۔

متعلقہ عنوان :