اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سانحہ ڈسکہ پر تعزیتی ریفرنس کاانعقاد

منگل 26 مئی 2015 13:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انورخان کانسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے سخت قوانین بنانے چاہئے،سانحہ ڈسکہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دکھ کی گھڑی ججز وکلاء کے ساتھ ہیں ۔منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں چیف جسٹس محمد انور خان کاسی ،جسٹس نورالحق این قریشی ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی ،جسٹس اطہرمن اللہ ،جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدرراجہ علیم خان عباسی ،جنرل سیکرٹری سردار شوکت حیات ،جوائینٹ سیکرٹری وجہیہ پرویز ،اسلام آباد بار کونسل ایگذیکٹو کمیٹی کے چیئرمین سید واجد علی گیلانی ،پیپلز لائرز فورم کے نائب صدر فیصل عباسی ،حافظ منور اقبال ایڈوکیٹ ،ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر نیاز اللہ نیازی ،ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری ریاست علی آذاد سمیت وکلاء کی کیثر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر جہانگیر اسلم سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس کے دوران ڈسکہ میں جاں بحق ہونے والے وکلاء کے ایصال ثواب کے لئے دعا ء مغفرت کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ کا واقعہ دہشت گردی ہے اس حوالے سے سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام ججز وکلاء کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :