لاہور : ججز گیٹ پر وکلا نے پولیس کی گاڑی الٹا دی، ڈرائیور پر بھی تشدد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 مئی 2015 13:51

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) : واقعہ ڈسکہ کے خلاف وکلا برادری کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، وکلا نے لاہور ہائی کورٹ کے ججز گیٹ کے سامنے پولیس کی گاڑی روک دی اور ڈارئیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑی کے شیشے توڑ کر ایلیٹ فورس کی گاڑی کو آگ لگا دی اور گاڑی کو الٹا دیا، مال روڈ بلا ک کرنے پر وکلا اور شہریوں کے مابین بھی تلخ کلامی ہوئی ، اور وکلا برادری نے عام شہریوں پر بھی تشدد شروع کر دیا ہے، مال روڈ پر کسی قسم کی کوئی سکیورٹی نظر نہیں آ رہی، مال روڈ کے ججز گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے. جس کے باعث وکلا آزانہ چور پر بہیمانہ مشتعل ہو کر توڑ پھوڑ کر رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :