پشاور، محکمہ آبپاشی کا مغو ی ملا زم با زیا ب ، اغواء کار گرفتار

منگل 26 مئی 2015 13:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پشاور محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کے دوران دو روز قبل اغواء ہونے والے محکمہ آبپاشی کے ملازم آفتاب کو بازیاب کرا لیا ۔ اغواء کار سبحان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے ملازم آفتاب کو بازیاب کراتے ہوئے اغوا کار سبحان کو گرفتار کر لیا ۔

ملزم سبحان نے دو روز قبل آفتاب کو اغوا کیا تھا اور 2 کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا تھا ۔ محکمہ انسداد ہشت گردی کے مطابق ملزم ، سبحان کا تعلق لوئر دیر سے ہے اور سبحان کے اس گروہ میں لڑکیاں بھی شامل ہیں ۔ جو نوجوانوں کو فون پر ورغلا کر انہیں اپنے جال میں پھنسا کر اپنے ساتھیوں کی مدد سے اغواء کرتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :