پاکستان موسمیاتی تغیرات و قدرتی آفات سے بچنے کے لئے بجٹ میں ا ضا فہ کر ے ،اقوام متحدہ

منگل 26 مئی 2015 13:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) اقوام متحدہ نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تغیرات و قدرتی آفات سے خطرات سے گھرا ہوا ہے پاکستان کے ترقیاتی اخراجات اور بجٹ مختص کرنے کے عمل کو موسمیاتی تغیرکے ساتھ منسلک کرنا ہو گا اقوام متحدہ نے پاکستان کے موسمیاتی تغیرات کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا ہ کہ پاکستان کو موسمیاتی امور توانائی ،کاربن اخراجات میں کمی کے لئے مجموعی طور پر 58 کھرب 32 ارب 77 کروڑ30 لاکھ کی سرمایہ کاری درکار ہے مگر وزارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے موسمیاتی تغیرات میں سرمایہ کاری میں دور کی بات آئندہ مالی سال 2015-16 کے بجٹ میں 7 ملین روپے مختص کئے ہیں جو انتہائی کم ہیں پاکستان کو اس حوالے سے بجٹ میں اضافی رقم مختص کرنے کی اشد ضرورت ہے پاکستان کے زیر استعمال گندم اور چاول کی فصلوں کو موسمیاتی تغیرات سے شدید خطرات سے لاحق ہیں تاہم حکومت ان فصلوں کو بچانے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے ،رپورٹ میں بتایا گیاپاکستان کا موسمیاتی تغیرات کے باعث سال 2012 ء میں 6 کھرب سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے وفاقی سطح پر گزشتہ چار سالوں کے دوران موسمیاتی امور سے متعلق ترقیاتی اور موجودہ اخراجات 5.8 فیصد سے 7.6 فیصد ہیں جو مجموعی طور پر اوسطاً 6 فیصد بنتا ہے، ملک میں سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے وفاق وزارت کے پروجیکٹس کے لئے مختص اخراجات نہ ہونے کے برابر ہیں اور اس میں کوئی اضافہکبھی نہیں کیا جا رہا

متعلقہ عنوان :