منڈی بہاؤالدین میں سانحہ ڈسکہ کے خلا ف وکلاء کا سوگ ،عدالتی بائیکاٹ

منگل 26 مئی 2015 13:48

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)منڈی بہاؤالدین میں سانحہ ڈسکہ میں شہید ہونیوالے وکلاء کے سوگ میں شدید احتجا ج ،عدالتوں کا بائیکاٹ اورشدید نعرے بازی ،غائبانہ نماز جنازہ،پولیس افسران اور اہلکار عدالتوں سے غائب ،تفصیلات کیمطابق ملک بھر کی طرح منڈی بہاؤالدین کے وکلاء نے بھی سانحہ ڈسکہ میں شہید ہونیوالے وکلاء کے سو گ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے گجرات ر و ڈبلاک کر کے شہید ہو نیوالے وکلاء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی نماز جنازہ میں ججز ،صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد کیبڑی تعدادنے شرکت کی نماز جنازہ کے بعدصدر بار محمد اقبال اور سیکرٹری بار امتیاز احمد کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو ضلع کمپلیکس سے شروع ہو کر گنگ چوک پہنچی ،اس موقع پر وکلاء نے پولیس گردی کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی اس موقع پر وکلاء جیسے ہی ڈسٹرکٹ بار سے نکلے تمام پولیس اہلکار و افسران موقع سے غائب ہو گئے ،جبکہ پولیس نے عدالتوں میں اپنی سیکورٹی کے پیش نظر زیر حراست ملزمان کو پیش کرنے سے انکار کر دیا ۔