فتح جنگ میں منشیات سمگلنگ ثابت ہونے پر تین ملزمان کو ساڑھے چار سال قید با مشقت اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا

منگل 26 مئی 2015 13:48

فتح جنگ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت فتح جنگ نے منشیات سمگلنگ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو ساڑھے چار سال قید با مشقت اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ ایک ملزم کو بری کر دیا ایڈیشنل سیشن جج فتح جنگ اسد علی کی عدالت نے منشیات کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزمان زاہد افضل،ولید اور ایاز کو چار سال چھ مال قید با مشقت اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ ایک ملزم حسیب کو استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا ہے ملزمان کے خلاف تھانہ فتح جنگ میں پانچ کلو چرس برآمدگی کا مقدمہ تھا

متعلقہ عنوان :