بہاولپور ڈویژن کی پرانی عمارتوں کو خطر ناک قرار دیا گیا

منگل 26 مئی 2015 13:46

رحیم یار خان۔ 26مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) بہاولپور ڈویژن کی142شکستہ حال اور پرانی عمارتوں سمیت صوبہ بھر کی3ہزار384عمارتوں کو انتہائی خطر ناک قرار دے دیا گیا ۔جس میں رہنے والے ہزاروں مکینوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں ۔

(جاری ہے)

خفیہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مرتب کی گئی رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق رہائشی، کمرشل انڈسٹریل اور ہر طرح کی ضرورت کے لئے زیر استعمال10سے100سال سے زائد پرانی عمارتوں کے متعلق رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔حکومت پنجاب کوبھجوائی جانے والی رپورٹ کے مطابق اگر ان عمارتوں کو مون سون سے پہلے مرمت یا گرایا نہ گیا توقیمتی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔