ہارون آباد‘سانحہ ڈسکہ کے سلسلے میں تحصیل بار کے وکلاء کی ہڑتال

منگل 26 مئی 2015 13:43

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)سانحہ ڈسکہ کے سلسلے میں تحصیل بار کے وکلا کی ہڑتال‘بار روم پر سیاہ پر چم لہرایا اور سیاہ پیٹاں بھی باندھ کر عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا تفصیل کے مطا بق تحصیل بار کے وکلاء کا سانحہ ڈسکہ کے سلسلے میں مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں کا بھی مکمل بائیکاٹ کیا حکومت سے مطا لبہ کیا کہ اس واقع میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے اس حوالے سے صدر بار راو فصحات حسین ،ملک شفقت کھوکھر،غلام بنی سپرا،اعظم عظیم چوہدری،ملک خالد اعوان نے کہا کہ اس واقع کی ہم سب بھر پو ر مزمت کرتے ہیں دنیا جہاں سے جا نے والے لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کرتے ہیں اور حکو مت سے مطا لبہ کرتے ہیں کہ اس کھلی دہشت گردی کو بند کروایا جائے ورنہ ہمارا اختجاج وسیع ہو جائے گا -