ڈسکہ میں پولیس فائرنگ سے دو وکلا کی ہلاکت چیچہ وطنی میں وکلا نے احتجاجی ریلی نکالی

منگل 26 مئی 2015 13:43

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ڈسکہ میں پولیس فائرنگ سے دو وکلا کی ہلاکت چیچہ وطنی میں وکلا نے احتجاجی ریلی نکالی ،تحصیل کچہری سے پیلس چوک تک نکالی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت پنجاب بار کونسل کے رکن چودھری محمد افضل، بارایسوسی ایشن کے صدر تجمل حسین چدھڑ اورجنرل سیکرٹری عرفان الحق نے کی، مظاہرین نے بازووٴں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اوروہ پنجاب حکومت اور پولیس کیخلاف نعرہ بازی کررہے تھے،ریلی کے شرکا جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے پیلس چوک پہنچے جہاں مظاہرین سے خطاب میں وکلارہنماوٴں نے ڈسکہ بار کے صدرسمیت دو وکلا کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت کو کھلی غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملزموں کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،انہوں نے کہاوکلا اپنے شہید ساتھیوں کے لواحقین کو انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،اس سے قبل بار ایسوسی ایشن کے احاطہ میں جاں بحق ہونیوالے وکلا کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی،وکلا کی جانب سے عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کے باعث سینکڑوں سائلین کو اپنے مقدمات کی پیروی میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :