چیف جسٹس منظور احمد ملک نے ڈسکہ میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے وکیل ذوہیب کی میو ہسپتال میں عیادت کی

منگل 26 مئی 2015 13:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے میو ہسپتال میں زخمی وکیل کی عیادت کی ۔گزشتہ روز چیف جسٹس منظور ملک نے میو ہسپتال میں جا کر ڈسکہ میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے وکیل ذوہیب کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمی وکیل کی جلد صحت یابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے ایڈوکیٹ ذوہیب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ فکر نہ کریں مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا ، انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔