وزارت پانی وبجلی کا آئندہ ہفتے تک ملک بھر میں صنعتوں کیلئے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان

منگل 26 مئی 2015 13:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) وزارت پانی و بجلی نے آئندہ ہفتے تک ملک بھر میں صنعتوں کیلئے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اتوار کو نیا شیڈول جاری کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق آئندہ اتوار سے ملک بھر میں صنعتوں کیلئے لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا فیصلہ بجلی کی پیداوار میں بہتری کے سبب کیا گیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب اور رسد کو دیکھتے ہوئے آئندہ اتوار کو نیا شیڈول جاری کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :