سروسزکی برآمدات کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش جاری ہے ، انجینئر خرم دستگیر

منگل 26 مئی 2015 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سروسز کی برآمدات کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش جاری ہے ،اس سلسلے میں سروسز کی تجارت میں اضافے کیلئے مجوزہ عالمی معاہدے کی شرائط کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی معاہدے کے لئے پاکستان کے تمام سروسز سیکٹرز کو اعتماد میں لیں گے، پاکستان کا سروسز سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور برآمدات میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں، حال ہی میں سروسز کی برآمدات میں اضافے کیلئے سروسز ٹریڈ ڈوی لپمنٹ کونسل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، جو سروسز کی تجارت میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ سروسز کی برآمدات کیلئے نئی منڈیاں تلاش کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں مجوزہ عالمی معاہدے کی شرائط کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے،معاہدے کیلئے ملکی سروسز سیکٹرز کو اعتماد میں لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :