مری گلیات روڈ پر ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

منگل 26 مئی 2015 13:22

مری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) مری گلیات روڈ پر ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز مری گلیات روڈ پر کوزہ گلی کے مقام پر ایک ٹرک گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیور اورت کنڈیکٹر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی شخص سمیت دونوں جاں بحق افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی شخص کو معمولی زخم آئے تھے جس کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق ٹرک کو حادثہ بریک فیل ہونے کے وجہ سے پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :