حکومت کا آئندہ بجٹ میں ایک سو ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس اقدامات کرنے کا فیصلہ

منگل 26 مئی 2015 13:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں ایک سو ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس اقدامات کرے گی جو ان فائلرز کے پہلے ود ہولڈنگ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ ، نئے شعبوں خصوصاً سروسز سیکٹر کے مزید حصوں کو نیٹ میں لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے جبکہ ایک سو ارب روپے سے زائد کی ٹیکس استثنٰات بھی ختم کردی جائینگی بجٹ میں ریونیو کا ہدف 3100 ارب کے لگ بھگ مقرر کیا جائے گا افراط زر کی شرح چھ فیصد جبکہ گروتھ ریٹ 5.5فیصد مقرر کرنے سے ایف بی آر کو 11.5فیصد اضافہ ریونیو ملے گا حکومت کو مزید دو سے دو سو پچیس بلین روپے کی ضرورت ہوگی تاکہ اکتیس سو ملین روپے کا ہدف حاصل کئے جاسکیں اس مقصد کیلئے ایک سو بلین روپے کے اضافہ ٹیکس اقدامات کئے جائیں گے جبکہ سو ارب روپے کی ایگزامیشن ختم ہونے سے ایف بی آر کے ریونیو میں بہتری آئے گی �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :