لاہور : پنجاب اسمبلی کے باہر وکلا کا احتجاج ختم ، مال روڈ ککو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، ڈسکہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل کر دی گئی ہے، وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 مئی 2015 13:10

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) : پنجاب اسمبلی کے باہر وکلا نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے، مال روڈ کو عام ٹریفک کے لیے کھو ل دیا گیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی کو رینجرز کے حوالے کیا گیا گیا ہے، وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ ڈسکہ واقعہ پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ واققعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ڈسکہ واقعہ ایک پولیس افسر کا انفرادی فعل ہے، حکومت ڈسکہ میں جاں بحق ہونے والے وکلا کے لواحقین اور زخمیوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.