جہلم : گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سے اسلحہ سے بھرا بیگ بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 مئی 2015 12:55

جہلم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) : گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج سے اسلحہ سے بھرا بیگ بر آمد ہو ا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک پائے جانے کے بعد بیگ کھولا گیا تو اس میں سے اسلحہ بر آمد ہوا، پولیس نے بتایا کہ بیگ میں سے ایک پستول، 3 دستی بم جبکہ 100 سے زائد گولیاں بر آمد کی گئی ہیں، تاہم پولیس نے بیگ کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے.

متعلقہ عنوان :