ڈسکہ واقعہ افسوسناک ، غمزدہ خاندانوں کو ہر قیمت پر انصاف ملے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 26 مئی 2015 12:47

ڈسکہ واقعہ افسوسناک ، غمزدہ خاندانوں کو ہر قیمت پر انصاف ملے گا، وزیراعلیٰ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ ڈسکہ واقعہ افسوسناک ہے ، جاں بحق ہونے والے وکلاء کے غمزدہ خاندانوں کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں پولیس اور وکلاء کے درمیان تصادم سے 2 وکلائکے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے - پنجاب حکومت نے واقعہ کے فوری بعد موثر اور بھرپور ایکشن لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرائی جا رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے ذمہ دار قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔