کراچی : اورنگی ٹاون میں کاروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ترجمان رینجرز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 مئی 2015 12:46

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) : ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں کاروائی مصدقہ اطلاعات کی بنا پر کی گئی ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کاروائی کے دوران ایک مغوی بچہ بھی بازیاب کروایا گیا جس کے لیے کروڑوں روپے کا تاوان طلب کیا گیا تھا، ترجمان رینجرز بریگیڈئیر خرم نے بتایا کہ ہمیں دہشت گرد کے گھرر میں ہونے کی مصدقہ اطلاع تھی ، رینجرز نے گھر کا محاصرہ کیا جس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور گرینیڈ بھی پھینکے. بریگیڈئیر خرم نے بتایا کہ کاروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ دو نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا. ترجمان رینجرز کے مطابق تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے.