اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسکہ میں جاں بحق ہونے ہونے وکلاء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

منگل 26 مئی 2015 12:41

اسلام آباد ۔ 26مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انورخان کاسی نے ڈسکہ میں ہونے والے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں چیف جسٹس محمد انور خان کاسی ،جسٹس نورالحق این قریشی ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی ،جسٹس اطہرمن اللہ ،جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدرراجہ علیم خان عباسی ،جنرل سیکرٹری سردار شوکت حیات ،جوائنٹ سیکرٹری وجیہہ پرویز ،اسلام آباد بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین سید واجد علی گیلانی ،پیپلز لائرز فورم کے نائب صدر فیصل عباسی ،حافظ منور اقبال ایڈوکیٹ ،ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر نیاز اللہ نیازی ،ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری ریاست علی آزاد سمیت وکلاء کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر جہانگیر اسلم سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس کے دوران ڈسکہ میں جاں بحق ہونے والے وکلاء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :