بیج والی فصل کیلئے گوارے کی کاشت کا موزوں ترین وقت جون و جولائی ہے،ماہرین زراعت

منگل 26 مئی 2015 12:35

فیصل آباد ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ بیج والی فصل کیلئے گوارے کی کاشت کا موزوں ترین وقت جون و جولائی کا مہینہ ہے جبکہ چارے کیلئے گوارے کی کاشت رواں ماہ کے دوران شروع کی جاسکتی ہے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ بیج والی فصل کیلئے گوارے کا بیج 12 سے15 کلوگرام فی ایکڑ جبکہ چارے کی فصل کیلئے 20 سے25 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ گوارے کو سبز کھاد کے طور پر استعمال کرنے سے فصل اور زمین پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گوارے کی کاشت عموماً ریتلے اور کم بارش والے علاقوں میں کی جاتی ہے جن میں جھنگ، بھکر ، لیہ ، میانوالی، خوشاب، بہاولپوروغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ گوارے کی کاشت کیلئے گرم آب وہوا درکار ہوتی ہے جبکہ یہ فصل پانی کی کمی کو کافی دیر تک برقراررکھنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔