پاکستان میں پھلوں کی سالانہ پیداوار ساڑھے7 ارب ٹن تک پہنچ گئی

منگل 26 مئی 2015 12:35

فیصل آباد ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان میں پھلوں کی سالانہ پیداوارساڑھے 7ارب ٹن تک پہنچ گئی ہے جبکہ بعد از برداشت کے نقصانات کم کرکے پھلوں کی پیداوار دوگنا کی جا سکتی ہے ۔ ماہرین زراعت نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ پاکستان میں 41 مختلف اقسام کے پھلوں کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پھلدار پودوں اور فصلوں کے قبل اور بعد از برداشت کے مسائل سے قومی پیداوار کو بھاری نقصان پہنچ رہاہے جس پر قابو پاکر پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ پاکستانی پھلوں کی مختلف اقسام کو ذائقے ، رنگ ، وٹامنز ، خوردنی معدنیات ، فائبرز وغیرہ کی موجودگی کے باعث دنیا بھر میں پسند کیاجاتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ قومی حکمت عملی کے تحت بین الاقوامی سطح پر نئی منڈیاں تلاش کر کے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ کرتے ہوئے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے باعث ملکی معیشت کو مستحکم کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :