سانحہ ڈسکہ کیخلاف وکلاء برادری کی مکمل ہڑتال‘وکلاء کاصوبے بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ

منگل 26 مئی 2015 12:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) سانحہ ڈسکہ کیخلاف گزشتہ روز شہر بھر کی وکلاء برادری نے مکمل ہڑتال کی جس کے باعث وکیل ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ کورٹس اور سیشن کورٹس کی کسی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

ہڑتال کی وجہ سے مختلف عدالتوں کے ریڈرز مختلف مقدمات میں پیش ہونے والے ملزمان اور سائلین کو اگلی پیشی کی تاریخیں دے کر فارغ کرتے رہے۔ ہڑتال کی وجہ سے ضمانتیں کروانے کیلئے آنیوالے ملزمان کی ضمانتیں نہ ہوسکیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔