سانحہ ڈسکہ کیخلاف وکلاء کمیونٹی کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے ڈنڈا بردار پولیس فورس تیار

منگل 26 مئی 2015 12:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) سانحہ ڈسکہ کیخلاف وکلاء کمیونٹی کے احتجاج کے پیش نظر شہر بھر کے تھانوں سے ڈنڈا بردار پولیس اہلکار ایوان عدل سمیت لاہور ہائیکورٹ اور چیئرنگ کراس پہنچے۔

(جاری ہے)

لمبے لمبے ڈنڈوں سے مسلح یہ پولیس اہلکار موٹرسائیکل رکشاؤں پر سوار تھے۔ پوچھنے پہ پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ وہ اپنے افسران کے حکم کے پابند ہیں ۔ وکلاء مظاہرے میں انہیں جو بھی حکم ملا وہ اس پر عمل کرینگے۔

متعلقہ عنوان :