اسلام آباد: بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لو کاشینکو دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 مئی 2015 12:13

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) : بیلا روس کے صدر پہلی بار پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج وفاقی دارالحکومت پہنچ رہے ہیں۔صدر الیگزنڈر لوکشینکو دو روزہ دورے پر پاکستان آ رہے ہیں صدر الیگزینڈر کو پاکستان کے دورے کی دعوت صدر ممنون حسین نے دی تھی۔واضح رہے کہ یہ بیلا روس کے کسی بھی صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

(جاری ہے)

بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکاشینکو کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، جو کہ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گ۔

الیگزنڈر لوکاشینکو وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔بیلا روس کے صدر کے دورے کے دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہیں، جن میں زراعت، مشینری، ٹریکٹر پلانٹ، دودھ اور ڈیری کی صنعت کے حوالے سے معاہدے شامل ہیں۔یاد رہے کہ بیلا روس نے گزشتہ سال نومبر میں ہی اپنا ریزیڈنٹ مشن اسلام آباد میں قائم کیا تھا۔صدر الیگزنڈر لوکشینکو کے دورے سے دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم ہونے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :