چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کا عدالتی فیصلہ ما ننے سے انکا ر

منگل 26 مئی 2015 12:11

۰ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے) کے چیئرمین معروف افضل کورٹ احکامات کی خلاف ورزی پر بضد ہوگئے ۔ کنٹریکٹ پر چار سال قبل سی ڈی اے میں بھرتی ہونے والے گزیٹڈ افسران کے حق میں فیصلہ اور انٹرا کورٹ اپیل سے دستبردار ہونے والے چیئرمین سی ڈی اے مستقلی کے احکامات میں پس و پیش سے کام لینے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) میں تقریباً چار سال قبل کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے 32گزیٹڈ افسران کو سابقہ دور حکومت کی خورشید شاہ کی سب کمیٹی کے منٹس کے مطابق ریگولر کیا جانا تھا تاہم حسب روایت سی ڈی اے حکام ٹال مٹول سے کام لیتے رہے اور بعد ازاں دو سال قبل بھرتیوں کو مختلف اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کے بعد سی ڈی اے حکام نے مذکورہ ملازمین کو بھی ٹیسٹ انٹرویو کیلئے کہا تاہم مذکورہ ملازمین نے تازہ ٹیسٹ انٹرویو دینے کی بجائے ملازمتوں کو ریگولر کرنے کیلئے 2013ء میں جسٹس ریاض کی عدالت میں سی ڈی اے کے خلاف کیس کردیا جس کا فیصلہ 2013ء کے آخر میں مذکورہ ملازمین کے حق میں آگیا تاہم معروف افضل چیئرمین سی ڈی اے نے مذکورہ ملازمین کو ریگولر کرنے میں ٹال مٹول کرتے ہوئے نظر ثانی کی درخواست لیکر عدالت چلے گئے تاہم کچھ ہی عرصے کے بعد چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر مذکورہ نظر ثانی کی درخواست واپس لے لی گئی جس کے چیئرمین نے متعدد وعدوں کے باوجود تاحال مذکورہ ملازمین کو ریگولر نہیں کیا تاہم ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق مذکورہ ملازمین نے اب چیئرمین سی ڈی اے کو اپنے وکیل کے ذریعے لیگل نوٹس ارسال کیا ہے جس کے بعد چیئرمین سی ڈی اے کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس بھیجا جائے گا ۔

(جاری ہے)

آن لائن نے اس حوالے سے موقف جاننے کیلئے چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل سے ان کے موبائل نمبر 0321-5292260پر متعدد بار رابطے کی کوشش کی تاہم رابطہ ممکن نہ ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :