ایف بی آر کا غیر قانونی سرمایہ کاری نمائش پر چھاپہ ، کمپنی کے نمائندوں سے لیپ ٹاپ،آئی پیڈز،موباےئل فونزاور ٹیبلٹس قبضے میں لے لئے

منگل 26 مئی 2015 12:11

ایف بی آر کا غیر قانونی سرمایہ کاری نمائش پر چھاپہ ، کمپنی کے نمائندوں ..

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ایک غیر قانونی سرمایہ کاری نمائش پر چھاپہ مارکرایونٹ کا انعقاد کرنے والی کمپنی کے نمائندوں سے لیپ ٹاپ،آئی پیڈز،موباےئل فونزاور ٹیبلٹس قبضے میں لے لئے ۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ چھاپہ گزشتہ ہفتے ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹلیجس اینڈ انوسٹیگشن ونگ نے مارا تھا۔

رےئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ سٹاف ایک کینین شہری کی نگرانی میں کام کررہاتھا،ایف بی آر کی ٹیم نے ان سے پوچھ گچھ کی تاہم انہوں نے کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔انگریزی اخبار نے دستیاب دستاویزات کے حوالے سے کہا ہے کہ مذکورہ کمپنی پاکستانی شہریوں کو بغیر ٹیکس ادائیگی والی رقوم کو بیرون ملک منتقل کرنے کی سہولت اور مواقع فراہم کررہی تھی۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے 50 بندوں کے نام حاصل کرلئے تھے جنہوں نے کمپنی سے رابطہ کیا تھا۔

ایف بی آر کے ٹیکس اینٹلیجنس ڈائریکٹوریٹ کے ایک عہدیدار نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شر ط پر بتایا ہے کہ ضبط شدہ اشیاء سے ان لوگوں کا ڈیٹا نکالا جائے گا جو پاکستان سے اپنی بلیک منی باہر بھیجنا چاہتے تھے۔تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنی کے نمائندوں سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے پاس ایسا سسٹم موجود ہے جس کے ذریعے وہ تصدیق کرسکیں کہ آیا جو رقوم وہ حاصل کررہے ہیں وہ قانونی ہے یا غیر قانونی۔

اور یہ کہ یہ رقوم کیسے متحدہ عرب امارات بھیجی جارہی تھیں۔تاہم ان سوالات کے کوئی تسلی بخش جواب نہیں مل سکے ۔یہ چھاپہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ175 کے تحت ماراگیا جو افسر ز کو بغیر کسی پیشگی نوٹس کے کسی بھی احاطے میں داخلے کی اجازت دیتاہے اور وہ دستاویزات اور دیگر سامان کی تلاشی لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :