Live Updates

عمران خان کل ایک روزہ دورہ پر خیبرپختونخواہ میں جائیں گے

منگل 26 مئی 2015 12:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بدھ کو ایک روزہ دورہ پر خیبرپختونخواہ میں جائیں گے اور وہاں نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کو گرمانے کیلئے کل ایک روزہ دورے پر بنی گالا اسلام آباد سے 11 بجے نوسہرہ کیلئے روانہ ہونگے اور وہاں پر جلسہ عام سے خطاب کرینگے جبکہ تحریک انصاف کے صوبائی رکن اسمبلی عمران خٹک نے جلسہ کامیاب بنانے کیلئے بھاری تعداد میں کارکنوں کو شرکت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :