بھارتی میڈیا نے تجارتی میدان میں بھی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا
منگل 26 مئی 2015 11:45
اسلا م آ با د/ نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) بھارتی میڈیا نے داخلی سلامتی کے بعد اب تجارت کے میدان میں بھی پاکستان کے خلاف منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ بھارتی اخبار نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے واہگہ اٹاری کے راستے بھارتی سبزیوں کی پاکستان آمد روک دی ہے۔پیاز کے بعد ٹماٹر اور ادرک سے لدے ہوئے کئی ٹرکوں کو قرنطینہ خدشات کے باعث پاکستان کی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔
بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی سبزیوں کو کلیئر نہ کیے جانے پر بھارتی ایکسپورٹرز نے پاکستان کو سبزیوں کی ایکسپورٹ عارضی طور پربند کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے اس واویلے کی تصدیق کے لیے رابطہ کرنے پر قومی قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر مبارک نے بتایا کہ بھارتی میڈیا کی معلومات درست نہیں ہیں حقیقت یہ ہے کہ پنجاب حکومت کی درخواست پر پنجاب میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے تین ماہ قبل سے امپورٹ پرمٹ جاری کیے گئے ان پرمٹس کی مدت تین سے چار ماہ ہوتی ہے، مجموعی طور پر پانچ سو سے زائد ٹرکوں کے لیے امپورٹ پرمٹ جاری کیے گئے جن میں سے یومیہ بنیادوں پر ٹرکوں کی آمد بلارکاوٹ جاری ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.