لاہور : لاہور ہائی کورٹ بار میں ڈسکہ میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو وکلا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 مئی 2015 11:40

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) : گذشتہ روز ڈسکہ میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو وکلا کی غائبانہ نماز جنازہ لاہور ہائی کورٹ بار میں ادا کر دی گئی ہے، نماز جنازہ میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، جبکہ جج صاحبان نے بھی جاں بحق وکلا کی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی. واضح رہے کہ ڈسکہ واقعہ کے خلاف ملک بھر کے وکلا نے آج ہڑتال کر رکھی ہے جس کے باعث عدالتی کاروائیوں کا بھی بائیکاٹ کیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :