ایبٹ آباد ، کوزہ گلی کے قریب ٹرک کے کھائی میں گر نے سے دو افراد جاں بحق ، ایک زخمی

منگل 26 مئی 2015 11:32

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ایبٹ آباد کے علاقے کوزہ گلی کے قریب ٹرک کھائی میں گر گیا‘ حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس کے مطابق کوزہ گلی کے قریب تیز رفتار ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر گیا۔ افسوسناک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی کو سول ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :