لاہور، بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی

منگل 26 مئی 2015 11:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) بوائلر پھٹنے کا واقعہ لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں راجو نامی ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ پانچ افراد جھلس گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے شکار ہونے والے افراد کپٹرے استری کرنے کا کام کرتے تھے اور اِس مقصد کے لیے انہوں نے ایک بوائلر رکھا ہوا تھا جو اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ جائے حادثہ سے ملنے والے شواہد کے مطابق بوائلر کی حالت بہت خستہ تھی جس کے نتیجے میں یہ سانحہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :