ڈسکہ بار کے صدر رانا خالد کی نماز جنازہ ادا، شہر میں مکمل ہڑتال، رینجرز تعینات کی گئی

منگل 26 مئی 2015 11:27

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ڈسکہ میں پولیس کی فائرنگ سے قتل بار کے صدر رانا خالد عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، شہر میں مکمل ہڑتال ، سیکورٹی کے سخت انتظامات کرکے رینجرز تعینات کر دی گئی۔ڈسکہ میں پولیس کی فائرنگ سے قتل بار کے صدر رانا خالد عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں گورنر پنجاب سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وکلا اور پولیس تصادم کے بعد شہر میں ہو کا عالم رہا ، سرکاری اور نجی سکول بند رہے، کاروباری مراکز ، منڈیاں اور دکانوں کے شٹر ڈاوٴ ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے نواز شریف سٹیڈیم میں رینجرز کے دستے الرٹ رہے جبکہ تھانہ سٹی میں ملحقہ اضلاع سے پولیس کی بلوائی گئی اضافی نفری تعینات رہی۔ڈسکہ میں گزشتہ روز وکلا اور پولیس کے تصادم کے بعد دکانوں ، کاروباری مراکز ، منڈیوں میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال رہی ، پٹرول پمپ ، سی این جی سٹیشنز ،چھوٹے بڑے ریسٹورانٹ ، ٹی سٹال بند اور سڑک کنارے لگنے والے فروٹ کے ٹھیلے بھی غائب رہے ۔

متعلقہ عنوان :