حب، رمضان کوٹ میں ایف سی کاسرچ آپریشن ،صدر مملکت کے بیٹے پر بم حملے میں ملوث چار دہشت گرد گرفتار

منگل 26 مئی 2015 11:21

حب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) حب کے علاقے رمضان کوٹ میں ایف سی نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے پر بم حملے میں ملوث چار دہشت گرد گرفتار کرلئے‘ بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان ایف سی کے مطابق خفیہ اطلاعات پر حب کے علاقے رمضان کوٹ میں کارروائی کی گئی جس دوران چار دہشت گرد گرفتار کئے گئے جن کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے جو مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

گرفتار دہشت گرد 24مئی کے بم حملے میں بھی ملوث تھا جو کہ صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے کے قافلے پر ہوا تھا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ دہشت گردوں کو خفیہ مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔