وزیراعظم سے وزیرداخلہ ‘ وزیراعلیٰ پنجاب سمیت وفاقی وزرا کی ملاقات، سیاسی اور امن و امان سمیت حکومتی امور پر تبادلہ خیال

منگل 26 مئی 2015 11:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر نے ملاقات کی‘ ملاقات میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال سمیت حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ تین ماہ بعد وزیراعظم سے ملے۔ ملاقات میں حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ پرویز رشید‘ شاہد خاقان عباسی‘ عبدالقادر بلوچ اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں کراچی آپریشن کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔