ڈسکہ واقعہ کے خلاف وکلا برادری سراپا احتجاج، ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 مئی 2015 11:17

ڈسکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) : گذشتہ روز ڈسکہ میں پولیس کی فائرنگ سے ڈسکہ بار کے صدر رانا غالب اور ساتھی وکیل عرفان چوہان کے قتل کے خلاف سپریم کورٹ بار، پاکستان بار اور ڈسکہ بار کی اپیل پر وکلاء نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں ماتحت عدالتوں کے وکلاء نے بھی عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جب کہ لاہور ہائی کورٹ کے باہر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز اہلکاروں کو تعینات کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بھی ڈسکہ واقعہ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روزر ایس ایچ او تھانہ سٹی کی پولیس اہلکاروں سمیت وکلاء پر فائرنگ سے ڈسکہ بار کے صدر وکیل ساتھی سمیت جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ڈسکہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا جب کہ پنجاب حکومت نے واقع کی تحقیق کے لیے جوڈیشل انکوائری کروانے اور جے آئی ٹی وائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :